انٹر نیشنل

سعودی عرب، ترکیہ کے سینٹرل بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرائے گا

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب نے ترکیہ میں بھیانک زلزلہ کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔ کئی کنٹینرز ضروری سامان اور ادویات وغیرہ کے بعد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ترکیہ کے سینٹرل بینک میں پانچ بلین ڈالر جمع کرائے جائیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ احمد بن عقیل الخطیب نے ترکیہ کے سینٹرل بینک کے حکام کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ترکیہ کی جانب سے معاہدے پر دستخط سینٹرل بینک کے سربراہ ڈاکٹر شہاب اوغلو نے کیے ہیں۔سعودی عرب کی طرف سے ترکیہ میں یہ ڈپازٹ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تاریخی تعلقات کی عکاسی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button