جنرل نیوز

فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م حیدرآباد میں چھٹواں صحافی شعراء کا مشاعرہ

فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م چھٹواں صحافی شعراء کا مشاعرہ  28 اگست  ہفتہ کو 8 بجے شب خوا جہ شوق ہال اُردو مسکن خلوت حیدرآباد میں زیر صدارت جناب طاہر رومانی صدر فیڈریشن منعقد ہوگا۔ فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے ایک خصوصی اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا جس کی صدارت صدر فیڈریشن جناب طاہر رومانی نے کی۔ تمام اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔معتمدِ عمومی فیڈریشن محمد آصف علی کے مطابق ہر سال جشن یومِ آزادی کے ضمن میں منعقد ہونے والے اس مشا عرہ کی تاریخ کی یوم ِ عاشورہ کے احترام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ادبی اجلاس اور مشاعرہ میں ڈاکٹر محمد غوث سکریٹری ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ اُردو اکیڈیمی،جناب عابد عبدالواسع پبلک ریلیشن آفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،جناب ایم اے ماجد رکن پریس کونسل آف انڈیا اور جناب جے ایس افتخارسابق سینئر کرسپانڈنٹ روزنامہ ہندو مہمانانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے جبکہ جناب اطہر معین ایگزیکیٹیو ایڈیٹر روزنامہ منصف،جناب مصظفیٰ علی سروری ایسو سی ایٹ پروفیسر شعبہ صحافت و ترسیلِ عامہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور جناب محمد ریاض احمد صدر حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔ معتمد عمومی فیڈریشن محمد آصف علی خطبہء استقبالیہ دیں گے اور ڈاکٹر جہانگیر احساس جوائنٹ سکریٹری فیڈریشن پہلے اجلاس کی نظامت کریں گے۔صحافی شعراء کرام،ڈاکٹر فاروق شکیل،جناب سردار سلیم،قاضی اسد ثنائی،جناب اطیب اعجاز، جناب شفیع اقبال،جناب عقیل الرحمن وقار،جناب سلیم مقصود،جناب فرخ شہریار،جناب سعد اللہ خان سبیل،جناب بشیر انجم،جناب اکبر علی خان احسن،جناب لطیف الدین لطیف،محترمہ خیر النساء علیم،ڈاکٹر غوثیہ بانو، محترمہ صبیحہ تبسم، محترمہ ممتاز صنم ادا، جناب صغیر احمد اورجناب سہیل عظیم اپنا کلام پیش کریں گے جبکہ خصوصی مدعو شعراء کے طور پر جناب مسرور عابدی،جناب صوفی سلطان شطاری، جناب فرید سحر،جناب زاہد قریشی،ڈاکٹر نادر المسدوسی،ڈاکٹر یاور علی محور شرکت کریں گے۔داعیان ادبی اجلاس و مشاعرہ جناب سید علی حیدر رضوی مشیر اعلیٰ، اکبر علی خاں احسن،سید جعفر حسین نائب صدور،ایس ایس کے حسینی اقبال خازن،محمد آصف علی معتمد عمومی،سید مبارک اللہ برکت،ڈاکٹر جہانگیر احساس، فضل احمد شریک معتمدین، محمد فیاض احمد خاں، مسعود محی الدین خاں، سید عبدالعزیز (اراکین عاملہ) نے صحافی برادری اور باذوق خواتین و حضرات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button