جنرل نیوز

اوٹکور منڈل اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن صدر کے انتخابات

 

اوٹکور۔اوٹکور منڈل ضلع ناراٸن پیٹ تلنگانہ ٹی یو ڈبلیو جے اوٹکور منڈل اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن صدر کے انتخابات بااتفاق آرا اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن اوٹکور منڈل بحیثیت صدر قاضی عبدالخالق سکریٹری این۔محمود،محمد الیاس خازن عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر نومنتخبہ صدر قاضی عبدالخالق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے اس لٸے عوام کے مساٸل کو عوام تک پہنچانے کا بیڑا صحافت رکھتی ہے موصوف نے کہا کہ صحافتی برادری میں جو مساٸل پیش آرہے ہیں اس کو ادا کرنے کیلٸے میں حتی المقدور کوشش کروں گا اس جلیل القدر عہدہ پر مجھے فاٸز کیا جانا میرے لٸیے خدمات کا موقع ہے اور پیشٸہ صحافت میں جو مساٸل ہیں سیاسی عہدیداران ایم ایل اے چٹم رام موہن ریڈی حلقہ اسمبلی مکتھل ضلع کلکٹر ناراٸن پیٹ محترمہ ڈی۔ہری چندنا سے مل کر دیرینہ مساٸل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔مجھے صدر یونین کے عہدے پر نامزد کٸے جانے پر تمام ذمہ داران اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس موقع پر سینٸر صحافی منظور احمد گنتہ،محمد کاظم حسین صاحب، محمد اشفاق،عبدالوسیم موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button