جرائم و حادثات

تلنگانہ کے مریال گوڑہ پولیس اسٹیشن کے احاطے میں زنخوں کے دو گروپ میں تصادم _ ویڈیو دیکھیں

نلگنڈہ _ 11 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے مریال گوڑہ پولیس اسٹیشن کے احاطے میں زنخوں کے دو گروپ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں یہ دوسرے پر حملہ کرلئے اور پھتراو بھی کیا ۔ جس سے کافی دیرتک کشیدگی پیدا ہوگئی۔ پولیس بھی انھیں خاموش کرنے میں بے بس ہوگئی ۔جس کے باعث مریال گوڑہ ون پولس اسٹیشن میدان جنگ بن گیا ۔

 

بتایا جاتا ہے کہ رقمی لین دین کے معاملے میں زنخوں کا ایک گروپ دوسرے گروپ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے پہنچا ۔ لیکن دوسرے گروپ  کو اس کا علم ہوا اور وہ بھی  اسٹیشن پہنچ گئے۔ دو گروپوں کے آمنا سامنا ہوا اور وہ ایک دوسرے کے خلاف گالی گلوج شروع کردئے اور بات ہاتھ پائی تک پہنچ گئی۔

 

دونوں گروپ نے کافی ہنگامہ مچا دیا۔تاہم پولیس نے کچھ دیر بعد حالات کو قابو میں کردیا اور کئی زنخوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button