جنرل نیوز

اوٹکور میں جماعت اسلامی ہند کی مہم کا افتتاحی پروگرام

 

اوٹکور۔(محمد وسیم) اوٹکور منڈل مستقر میں ریاست تلنگانہ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے آغاز کردہ مہم بعنوان ”امت مسلمہ کا نصب العین اقامت دین اور اس کے تقاضے“ 26 اگست تا 04 سپتمبر 2021 افتتاحی پروگرام کا آغاز زیر صدارت محمد منصور علی امیر مقامی جماعت اسلامی انعقاد عمل میں آیا۔اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی محمد کاظم حسین صدر ضلع ایم پی جے،عبدالخالق کلوال ناظم شعبہ اسلامی معاشرہ شریک تھے۔اس موقع پر امیر مقامی نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ریاست تلنگانہ میں 26 اگست تا 04 سپتمبر مہم مناٸی جارہی ہے۔اس مہم کو بندگان خدا کو ہر فرد امت مسلمہ کا نصب العین اقامت دین اور اس کے کیا تقاضے ہیں پہنچانے اور اس مہم کے مقصد کو عام کرنے کیلٸے کہا اور ارکان و کارکنان کو مشورہ دیا کہ انفرادی و اجتماعی ملاقاتوں اور مختلف اجتماعات کے ذریعے جماعت دین کے پیغام کو عام کرنے میں مصروف رہیں اور اللہ کی سرزمین پر اللہ کے دین کو قاٸم کرنے کیلٸے کمر بستہ ہوجاٸیں۔جماعت اسلامی ہند اقامت دین کی ایک تحریک ہے۔ملک کے طول و عرض میں اقامت دین کی جدوجہد میں مصروف ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اس مہم کے گھر گھر پہنچانے اور اس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔اس موقع پر ارکان و کارکنان دیگر ایس آٸی او ذمہ داران بھی شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button