جنرل نیوز

کولم پلی میں جامع مسجد میمونہ قادریہ کا مفکر اسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ کے ہاتھوں افتتاح

 

نارائن پیٹ26 اگسٹ( پریس نوٹ)
کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں واقع جامع مسجد میمونہ قادریہ کولم پلی کا افتتاح 29 اگسٹ بروز اتوار صبح 10بجے بدست تقدس مآب مفکر اسلام زین الفقہاء استاذ العلماء حضرت العلامہ مولانا مفتی خلیل احمد صاحب قبلہ شیخ الجلامعہ جامعہ نظامیہ حیدر آباد کے ہاتھوں عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ایک تقریب بھی منعقد ہوگی۔ جس میں مہمان خصوصی مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد صاحب جامعہ نظامیہ ودیگر علماء کا خصوصی خطاب ہوں گا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کے لے طعام کا نظم کیا گیا ہے۔ انتظامی کمیٹی مسجد ھذا نے تمام مسلمانوں سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button