جنرل نیوز

مکتھل میں مجلس اتحادالمسلمین کے اجلاس کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل

 

اوٹکور۔(محمد وسیم)اوٹکور ٹاٶن صدر محمد اسماعیل ناٸب منڈل صدر محمد آصف نے آج ایک صحافتی بیان میں کہا کہ مکتھل اسمبلی حلقہ میں ایک شاندار پیمانے پر مجلس اتحاد المسلمین جماعت کا اجلاس عام 28 اگست بوقت دوپہر ایک بجے بمقام راٸل فنکشن پیالیس میں منعقد ہونے جارہا ہے۔اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر مجلس اتحادالمسلمین کو آرڈینیٹر و متحدہ ضلع محبوب نگر کے انچارج جابر بن سعید الجابری شرکت کریں گے۔ اس موقع پر اوٹکور منڈل مستقر سے ٹاٶن صدر نے کہا کہ دوپہر 12 بجے اوٹکور کے اویسی چوراہا سے ایک زبردست بائیک ریالی نکالی جائے گی اور یہ ریالی مکتھل کےمجلس پروگرام میں شرکت کرے گی انہوں نے کہا کہ اوٹکور منڈل کے سینئر قائدین اور تمام مجلس کے ممبران و کارکنان سے پر خلوص اور پر زور اپیل کی کہ مجلس کے اس اہم اجلاس میں ضرور شرکت فرما کر مجلس جماعت کو مضبوط ومستحکم بنائیں اور مکتھل پروگرام کو کامیاب بنائیں.بعد ازیں مجلس دفتر پر مکتھل اجلاس عام کا پوسٹر کا محمد اسماعیل و محمد آصف کے ہاتھوں رسم اجرا عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر مکتھل مجلس کے کارکن محمد جمشیر علی، محمد زاہد علی اوٹکور مجلس کے کارکنان میں خالق ظفر، عرفان و دیگر شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button