ایجوکیشن

کورٹلہ کی انٹرمیڈیٹ کی چار طالبات کو 70000 روپے کی اسکالرشپ

 

الحمد للہ! بہت ہی خوشی و مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دیجاتی ہے کہ گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ (ضلع جگتیال) کے 4 طالبات یم ایچ آر ڈی (منسٹری آف ہیومن ریسورس ڈیولیپمنٹ) اسکالرشپ میں منتخب ہوئے ہیں. جسمیں اردو میڈیم کے تین طالبات ثناء فردوس (سی ای سی جملہ نشانات 924)، ثانیہ تہمیم (یم پی سی 896) اور سمیرا حسنت (بی پی سی 888). تلگو میڈیم سے گوپو مماتا (بی پی سی 896)…

اِن گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ کے اساتذہ کرام کی انتھک محنتوں و کاشوں کا نتیجہ ہے. جس کی بدولت آج طلبہ جو ہر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں..

یم ایچ آر ڈی اسکالرشپ جوکہ انٹرمیڈیٹ میں جو طلبہ کسی بھی گروپ میں 950 سے زیادہ نشانات حاصل کریں گے ، تب ریاستی حکومت ان اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والوں میں سے پہلے دو ہزار طلبہ کو ہی منتخب کیا جائے گا. اور وہی اس اسکالرشپ کے حقدار ہوں گے.

جو اس اسکالرشپ کا حقدار ہوں گا. انہیں ڈگری ہی نہیں بلکہ پی جی تک اسکالرشپ ملتی رہے گی. مکمل ستر ہزار روپے…

👈ڈگری میں ہر ماہ ہزار روپے کے لحاظ سے ایک سال میں دس ہزار روپے، اسی طرح تین سال کے تیس ہزار روپے.

👈پی جی میں ہر ماہ دو ہزار کے لحاظ سے ایک سال کے بیس ہزار روپے، اسی طرح دو سال کے چالیس ہزار روپے…

👈یم ایچ آر ڈی مکمل اسکالرشپ ستر ہزار روپے…

اس سال کرونا وباء کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحانات نا ہونے کی وجہ سے سال اول کے امتحانات ہی کو لیا گیا ہے..

تمام طلباء و طالبات سے ادباً التماس ھیکہ اس سال خوب محنت و لگن سے تعلیم حاصل کریں. اور اچھے نشانات حاصل کرکے اس اسکالرشپ کے حقدار بنیں..

(گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ)

متعلقہ خبریں

Back to top button