تلنگانہ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی حیدرآباد آمد

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو دو روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچ چکی ہیں بیگم پیٹ ایرپورٹ پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو اور گورنر تملسائی سنڈرا راجن ، مرکزی وزیر کشن ریڈی اور دیگر شخصیات نے ان کا استقبال کیا ۔ وہ آج جمعہ کی رات حیدرآباد کے راج بھون میں قیام کریں گی۔ صدر جمہوریہ مرمو کل صبح ڈنڈی گل میں ائیر فورس اکاڈمی میں Combined Graduation Parade کا معائنہ کریں گی۔ وہ بھارتی بحریہ، ساحلی گارڈ اور دوست بیرونی ملکوں کے اُن کیڈٹس کو "Wings” اور "Brevets” سے نوازیں گی، جنہیں فضائیہ کی اکاڈمی میں تربیت دی گئی ہے۔ اس تقریب میں مختلف طیاروں کے ذریعہ فضائی کرتب بھی شامل ہوں گے۔ پریڈ کے بعد صدر جمہوریہ کل دلّی کے لیے روانہ ہو جائیں گی

متعلقہ خبریں

Back to top button