انٹر نیشنل

برطانوی فوجیوں کو لے جانے والے آخری طیارہ نے کابل سے بھری اڑان

نئی دہلی: افغانستان سے برطانوی فوجیوں کو لے جانے والا آخری طیارہ کابل ایرپورٹ سے روانہ ہو گیا۔ افغانستان میں برطانیہ کی سفیر لوری بریسٹو کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں تقریبا 15 ہزار برطانوی اور افغان شہریوں کو کابل سے نکالا گیا ہے۔ اس مہم میں تقریبا 1000 فوجیوں کے ساتھ ساتھ سفارتی اور سویلین اہلکاروں نے حصہ لیا۔اس سے قبل ہفتے کے روزبرطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور نیدرلینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹ سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button