جنرل نیوز

وقف اراضی اور قبرستانوں پر ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر نہ کئے جائیں: جنگاوں ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ صدر جمال شریف ایڈوکیٹ

 

جنگاوں  _ جنگاوں ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ صدر جناب جمال شریف ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ تلنگانہ حکومت وقف عیدگاہوں اور قبرستانوں کی اراضی پر مسلمانوں کے لیئے ڈبل بیڈ روم تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے یہ جائیدادیں مسلمانوں کی وقف کی ہیں ان زمینات پر ڈبل بیڈ روم تعمیر کرنا غیر قانونی ہے ریاستی وزیر سرینواس یادو نے کواڑی گوڑہ قبرستان کی اراضی پر مسلمانوں کے لیئے ڈبل بیڈ روم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اگر ایسا ہوا تو مسلمان خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ ہر منڈک اور ہر ضلع میں برسر اقتدار حکومت اور ریاستی وزیر کے خلاف احتجاج کریں گے ریاستی وقف بورڈ چیر مین محمد سلیم اگر بورڈ میٹنگ میں اس کی منظوری دیتے ہیں یا قرارداد پیش کرتے ہیں تو ریاست تلنگانہ کے مسلمان موصوف کا گھیراو کریں گے اگر حکومت کو مسلمانوں سے ہمدردی ہے تو مسلمانوں کے ڈبل بیڈ روم حکومت کی اراضی پر تعمیر کئے جائیں یا اراضی خرید کر ڈبل بیڈ روم تعمیر کئے جایئں وقف کی اراضی پر ڈبل بیڈ روم تعمیر کرنا کہاں کا انصاف ہے اس سے قبل کروڑوں کی وقف اراضی فروخت ہو چکی ہے اور غیر قانونی قبضہ بھی کیا جا چکا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہونے دیں گے انھوں نے ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ جہاں کہیں بھی وقف اراضی ہے اس کی نشاندہی کریں اور اس کی حفاظت کریں یہ فرض ہے اور ہماری ذمہ داری بھی ہے تا کہ حکومت ایسی اراضی پر قابض نہ ہو اس موقع پر محمد ایوب محمد شریف محمد بابا اور رضی احمد موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button