جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پولیس اسٹیشن میں لگی آگ۔ پھٹ پڑے گیس سلنڈرس۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد کے مادھاپور پولیس اسٹیشن میں آج رات آگ لگ گئی اور گیس سلنڈرس دھماکہ کے ساتھ پھٹ پڑے۔

 

فوری طور پر ملی اطلاعات کے مطابق شہر بھر میں رام مندر کے افتتاح کے پیش نظر آتشبازی کی جا رہی ہے اسی دوران آج مادھا پور پولیس اسٹیشن کے قریب بھی پٹاخہ چھوڑے جا رہے تھے۔ اس دوران ایک جلتا ہوا پٹاخہ پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں گر پڑا

 

جہاں ضبط شدہ گیس سلنڈرس رکھے ہوئے تھے۔ تقریبا چار گیس سلنڈرس کے دھماکہ سے پھٹ پڑنے کی اطلاعات ہیں۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی‌۔ پولیس نے وہاں رکھے ہوئے دیگر

 

گیس سلنڈرس کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔فائر انجنوں کو طلب کر کے آگ بجھانے کا کام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button