جنرل نیوز

کولم پلی میں جامع مسجد میمونہ قادریہ کی افتتاحی تقریب _ مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ’ جامعہ نظامیہ کا خطاب

نارائن پیٹ _ مسجد اللہ کا گھر ہے اور ہر مسلمان کو مسجد کے تقدس واحترام کا خیال رکھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مفکر اسلام مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ’ جامعہ نظامیہ حیدر آباد نے ضلع نارائن پیٹ کے موضع کولم پلی میں جامع مسجد میمونہ قادریہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفکر اسلام نے طویل خطاب میں مساجد کی اہمیت’ عظمت اور مسلمانوں کی ذمہ دار یوں کو تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کی تعمیر اور اسکی تزئین میں استعمال ہونے والے مال کی مثال راہ اللہ میں خرچ کرنے جیسی ہے۔ شیخ الجامعہ نے مسلمانوں کو اس بات کی تلقین کی کہ جس طرح مسجد کی تعمیر کی گی ہے اب یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ تعمیر کردہ مسجد کو آباد بھی کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ روئے زمین پر اللہ کی پسندیدہ جگہیں مساجد ہیں اور نا پسندیدہ علاقہ بازار ہے۔انہوں نے مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ پانچ وقت نماز باجماعت ادا کریں۔ شیخ الجامعہ کا کولم پلی کی سرزمین پر آمد کے سلسلہ میں مقامی مسلمانوں نے نعروں کی گونج میں مفتی صاحب کو مسجد تک لایا گیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ نظامیہ کی گلپوشی کی گی۔

افتتاحی کلمات مولانا سید احمد حسینی اشرفی نے پیش کے۔
جلسہ کا آغاز حافظ عبدالکریم کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض مولانا شفاعت علی نظامی نے انجام دیئے۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر سید محمد محمد الحسینی سجادہ نشین گوگی، سید جلال حسینی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی، سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ بارگاہ محبوب نگر، سید حفیظ اللہ حسینی سجادہ کولم پلی، ڈاکٹر یوسف الدین حسن قادری، مسعود علی قادری، شیخ حسین، ڈاکٹر صفی الدین، سید ممتازعلی قادری، سید ظفر شاہ قادری، محمد مشھود استاذ جامعہ نظامیہ،حافظ عطاء الرحمن، سید راشد علی قادری،مرزا الطاف بیگ’کے علاوہ نارائن پیٹ’ دھنواڑہ’ محبوب نگر’ مکتھل ودیگر مقامات سے کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔
جلسہ میں شرکت کرنے والے مام افراد کے لے طعام کا نظم کیا گیا تھا۔ آخر میں انتظامی کمیٹی جامع مسجد میمونہ قادریہ کولم پلی کے ذمہ داران نے شرکت کرنے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button