تلنگانہ

ایم ایل ایز کو خریدنے نہیں ، پوجا کے لئے فارم ھاوز گئے تھے: پولیس کی جانب سے پکڑے گئے ایک ملزم کا بیان

حیدرآباد _ 28 اکتوبر ( اردولیکس) ٹی آر ایس کے ایم  ایل ایز کی خریداری کے الزامات کا سامنا کرنے والے نندا کمار نے کہا کہ وہ فارم ہاؤس صرف پوجا کے لیے گئے تھے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایم ایل ایز کو خریدنے کے معاملے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ ایم ایل اے روہت ریڈی نے شکایت کی ہے، وہ صرف سمہا یاجی سوامی جی کے ساتھ لکشمی پوجا کرنے کے لیے فارم ھاوز گئے تھے۔

 

اے سی بی کورٹ کی جانب سے ان تینوں کو ریمانڈ پر بھیجنے سے انکار کے بعد بعض میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نندا کمار نے الزام لگایا کہ یہ سب ضمنی  انتخاب کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ کس بات کی معلومات کی تلاش لی  گئی اور وہ نہیں جانتے کہ اصل معاملہ کیا ہے۔  نندا کمار نے کہا کہ کہ  انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ تمام تفصیلات جلد میڈیا کو بتائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button