انٹر نیشنل

ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور طیارہ حادثے میں دو بیٹیوں کے ساتھ ہلاک

حیدرآباد _ 6 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) ہالی وڈ کے مشہور اداکار کرسچن اولیور اور ان کی دو بیٹیاں طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کرسچن اولیور تعطیلات گذارنے کیلئے اداکار کرسچن اولیور خصوصی طیارے کے ذریعے گریناڈائنز کے جزیرے بیکیا سے اپنی دو کمسن بیٹیوں کے ساتھ سینٹ لوشیا جا رہے تھے کہ ان کا  طیارہ بیکویا میں ٹیک آف کے فوراً بعد بحیرہ کیریبین میں گر کر تباہ ہو گیا۔

 

جس کے نتیجے میں 51 سالہ کرسچن اولیور اور ان  کی دو بیٹیاں مدیتا اور اینک کی موت ہوگئی ۔ اس حادثے میں پائلٹ کی بھی موت ہو گئی۔اطلاع ملنے پر کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ماہی گیروں کے ساتھ مل کر ان کی نعشیں نکالیں۔

 

جرمنی میں پیدا ہونے والے کرسچن اولیور کو فلم ‘دی گڈ جرمن’ سے سلور اسکرین پر متعارف کرایا گیا۔ وہ 2008 میں ایکشن اور کامیڈی فلم ‘اسپیڈ ریسر’ میں جارج کلونی کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ٹی وی شوز کئے  اور اب تک وہ 60 سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button