کاماریڈی میں خاتون کا گلا کاٹ دینے کے واقعہ کا نیا موڑ

کاماریڈی _ تلنگانہ کے کاماریڈی ٹاون میں منگل کے روز نشاط فردوس نامی خاتون کا گلا کاٹ دینے کے واقعہ کا نیا موڑ سامنے آیا ہے پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون نے خود اپنا گلا کاٹ لیا۔کیونکہ باہر کے کسی شخص کے  مکان میں داخل ہو کر حملہ کرنے کے کوئی ثبوت پولیس کے ہاتھ نہیں لگے ہیں بتایا گیا ہے کہ فردوس نے چند ماہ قبل اوڑھنی کے ذریعہ پھانسی لینے کی کوشش بھی کی تھی فردوس کا آبائی مقام نظام آباد ضلع بتایا گیا ہے اور وہ کاماریڈی میں سسرال میں رہتی ہے اور سسرال میں شوہر اور سسر دونوں ہی رہتے ہیں پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے

واضح رہے کہ آج صبح کاماریڈی کے برکت پورہ کی رہنے والی خاتون نشاط فردوس پر نامعلوم شخص نے گلا کاٹ کر فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد اس خاتون کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا