جنرل نیوز

کورٹلہ میں سی پی ایس کی مخالفت میں ملازمین کا احتجاج

 

شہر کورٹلہ میں واقع ایم آر او اوور ایم پی ڈی او دفاتر کے احاطہ میں آج یکم /سپٹمبر کو سرکاری ملازمین کی جناب سے سی پی ایس طریقہ کار کی مخالفت میں ایک احتجاجی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر محمود نے کہا کہ حکومتوں کی جانب سے جی پی ایف کو برخواست کرتے ہوئے سی پی ایس طریقہ کار کو لاگو کرتے ہوئے ملازمین کی زندگیوں میں تاریکی پیدا کی ہے۔اس موقع پر انھوں نے شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفاتر میں مخفیک محکمہ جات کے تحت خدمات انجام دے رہے مختلف ملازمین میں چند سی پی ایس اور چند جی پی ایف کے تحت برسرپیکار ہیں ، جو انتہائی شرمندگی کی علامت ہے۔انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ فوری سی پی ایس کو برخواست کرتےہوئے جی پی ایف کی عمل آوری کی جائے ۔اس موقع پر مختلف ملازمین نے اس احتجاجی پروگرام میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button