جنرل نیوز

جمعیۃ علماء کاماریڈی کے مشاورتی اجلاس سے مفتی عمران خان قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء کا خطاب

انسانیت کی بنیاد پر قوم کی خدمت کرنا جمعیۃ علماء کا شیوہ رہا ہے ہر دکھی انسان کی مدد کی جائے چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو.
کاماریڈی کے اجلاس سے مفتی محمد عمران خان قاسمی کا خصوصی خطاب.

انسانیت کی بنیاد پر ہر دکھی انسان کی خدمت بلا لحاظ مذہبی وابستگی کی جائے جمعیۃ علماء کاماریڈی کے مشاورتی اجلاس سے مفتی عمران خان قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں جمعیۃ علماء ہند ایک ایسی جماعت ہے، جو صرف ایک خالص مذہبی ہے لیکن انسانیت کی بنیاد پر بلاتفریق مذہب وملت قوم کے ہر ضرورتمند و مظلوم ودکھی لوگوں کی خدمت کرتی آرہی ہے، اس کے خدمات کا ایک طویل اور لمبا سلسلہ ہے، ایک سو سالہ تاریخ ہے، آزادی سے پہلے ملک کی آزادی کے لئے اور آزادی کے بعد ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار رہا ہے، اس کے بزرگوں نے 1803 سے لے کر 1947 تک کی قربانیوں کی ایک عظیم داستان رقم کی ہے، ملک جب تقسیم ہوا تو جمعیۃ علماء ہند نے اس کی پرزور مخالفت کی بدقسمتی سے ملک تقسیم ہوا،

 

ہندوستان میں جمعتہ علماء ہند کی اپنی منفرد خدمات ہے، اگر ہم اپنے ماضی کو فراموش کردیں گے تو پھر مستقبل تابناک نہیں ہوسکتا، آزادی کے بعد سے آج تک لوگوں کی تعلیم وترقی اور اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے جمعیۃ مستقل کوشاں ہے، اسی طرح ایسے افراد جن کو بے قصور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیا گیا اور وہ جیلوں میں بند پڑے ہیں، ان کی رہائی کرانا اس سے بھی بڑھ کر جمعیۃ علماء ہند نے ان بے قصور نوجوانوں کو جو جیلوں کے اندر بند ہیں وہ اپنی اگلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے ڈگریاں حاصل کرنا چاہتے تھے حضرت امیرالہند سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم نے ان کی پڑھائی پوری کروارہے ہیں، جمعیۃ علماء کی عظیم خدمات ہیں، مفتی صاحب اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک موقع پر حضرت مولانا مفتی معصوم ثاقب صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے واضح طور پر فرمایا کہ جمعیۃ علماء کا کام ملی اتحاد کا کام ہے، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ مسالک کو چھوڑ دیں، آپ اپنے مسلک پر قائم رہتے ہوئے جمعیۃ کے ممبر بن سکتے ہیں، ساتھ کام کرسکتے ہیں، اسکے لئے علامتی شناخت کو ختم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آپ جمعیۃ علماء کے پلیٹ فارم سے ملی اتحاد اور جو ملی مسائل ہیں ان کے حل کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کی وابستگی سے اوپر اٹھ کر آئیں اور جمعیۃ سے وابستہ ہو کر قوم وملت کے کام کریں ، جمعیۃ علماء ہند متحدہ پلیٹ فارم ہے، ہمارے قائدمحترم و امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کا کہنا ہے کہ ہم مسلک سے نہیں مذہب سے اٹھ کر اس ملک کے اندر کام کریں، جیسا کہ جمعیۃ علماء ہند پورے ہندوستان کے اندر بلا لحاظ مسلک و مذہب کام کررہی ہے،

 

کیونکہ ہمارا کام انسانیت کی خدمت ہے ہمارے لئے وقت کی اہم ترین جب کسی مسلمان پر حملہ ہوتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ آپ کا کس جماعت سے تعلق ہے یا آپ کس مسلک سے وابستہ ہیں، تو آپ اپنے ملی مسائل کو حل کرنے کے لئے ملک گیر سطح پر قائم ایک سو سالہ قدیم ترین جماعت جسکو مجاہدین آزادی ھند نے قائم کی ہے ایسی تاریخ ساز جماعت کے ساتھ جڑیں، اس جماعت کے ساتھ جڑنا اور ملی مسائل کو حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، الحمداللہ جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی ریاستی جمعیۃ کے صدر محترم عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی مدظلہ کی ہدایات کی روشنی میں منظم انداز سے بہت مضبوطی کے ساتھ کام کر رہی ہے، چاہے کیرالا ہو یا حیدرآباد کا سیلاب ہو یا کوکن مہاراشٹر کے متاثرین کی امداد ہو جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کاماریڈی کے مخلص عوام سے تعاون حاصل کرکے بر وقت امداد پہنچائی، لاک ڈاؤن کے موقع پر ضرورتمندوں کی امداد میں کوئی کسر باقی نہی رکھی، الحمداللہ یہ سب اللہ کا شکر واحسان سے ہوا، اس سلسلے میں کاماریڈی کےعام و خواص نے اپنا مخلصانہ تعاون پیش کیا، اللہ سب کو بہترین جزاء خیر عطاء فرمائے آمین

 

جمعیۃ علماء سے وابستگی کے لئے ممبر سازی مہم میں حصہ لیجئے کیونکہ ممبر سازی کی حیثیت جماعت کے لئے ریڑھ کی ہڈی جیسی ہوتی ہے، الحمداللہ شہر کاماریڈی کے مختلف محلوں میں ممبر سازی کا کام جاری ہے، ماشاءاللہ جناب عبدالکریم صاحب صدر مسجد قباء کاماریڈی، حاجی بھائی ودیگر نوجوانوں کی محنت و کوشش سے مسجد قبا ومعراج کے اطراف ہر گھر ہر فرد تک ممبر سازی کا منصوبہ اور ٹارگٹ مکمل کیا ہے، آج سے جامع مسجد مرکز، مسجد ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ، مسجد عنایت، مسجد مریم اوع مسجد گڑھی کے اطراف کے احباب سے ملاقاتیں ہوگی اور مزید ممبر سازی کے لئے جمعیۃ علماء حلقہ اسلام پورہ کی مختلف احباب کو ذمہ داری تقسیم کی گئی ہے، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ نے ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے نوجونوں سے گذارش کی جناب محمد ضیاء الدین صاحب نے معاشرے کے بگاڑ کے درستگی کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی خواہش ظاہر کی، بڑھتی بے راہ روی پر تشویش کا اظہار کیا، محمد عزیز الدین عزیز، حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء، مولانا نظر الحق صاحب، مفتی خواجہ شریف مظاہری صاحب مدظلہ ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی، حافظ عدنان ذاکر حسینی آفس سکریٹری مولوی شیخ حبیب صاحب ، حافظ محمد عبد الواجدعلی خان حلیمی، حافظ زکریا، شیخ اسماعیل بھائی صدر جمعیۃ حلقہ بلال، مفتی ریحان قاسمی صاحب ، مسیح الدین صاحب، مسیح الدین صاحب، صادق، اعجاز، شعیب، عرفان ودیگر نے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا، نیز ثمامہ ابن مولانا طبیب عالم صاحب قاسمی نے مہمانوں کا استقبال کیا، حافظ محمد مشتاق احمد صاحب حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، صدر اجلاس حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کے صدارتی کلمات ودعاء پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔ حافظ حیدر صاحب نے اجلاس کی کاروائی چلائی، محترم مولانا سعید احمد صاحب سندھیلوی نے اجلاس کی سرپرستی فرمائی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button