کورٹلہ میں عید گاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ہفتہ کو مفت میڈیکل کیمپ

کورٹلہ _ عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ بتاریخ 4 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 تا 1:00 بجے عید گاہ مسجد محلہ ڈاک بنگلہ کورٹلہ میں  انعقاد کیا جارہاہے جس میں ڈاکٹر محمد رفیع، ایم ڈ ی "جنرل فز یشین ” اور ڈاکٹر ایس رامو ، ایم ڈی "ماہر امراض جلد ” خدمات انجام دیں گے۔ اس کیمپ میں مفت تشخیص، مفت معا ئنہ اور مفت دوائیں دی جا ئیں گی ۔ سوسائٹی کے ذمہ دار وں نے شہر یا ن کو رٹلہ سے اپیل کی کہ اس کیمپ سے استفادہ کر یں ۔