جنرل نیوز

عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

 

کورٹلہ 4/ستمبر ( پریس ریلیز) عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کے ذیر اہتمام ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عیدگاہ مسجد ڈاگ بنگلہ کورٹلہ کے روبرو منعقد ہوا جس میں سائی کرشنا جنرل و جلد اسپیشل اسپتال کے ڈاکٹروں ڈاکٹر محمد رفیع،ڈاکٹر رامو نے خدمات انجام دیتے ہوئے 375 افراد کی مفت تشخیص کی اور ان میں کئی افراد کے مفت لیاب ٹسٹ کرتے ہوۓ انہیں مفت دوائیں فراہم کیں۔جناب احمد عبدالنعیم صدرنشین اے۔اے۔گروپ آف کمپنیز کورٹلہ،محمد چاند پاشاہ صدر ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ،محمد ایاذ کمشنر بلدیہ کورٹلہ،کونسلر محمد مظفر احمد سجو، عبدالرحیم اس مفت طبی کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےجناب احمد عبدالنعیم صدرنشین اے۔اے۔گروپ آف کمپنیز کورٹلہ،محمد چاند پاشاہ صدر ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ نے کہاکہ عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ ہمیشہ گرانقدر سماجی خدمات انجام دی جاتی ہیں۔انہوں نے سوسائٹی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دوران لاکڈاؤن سوسائٹی کی جانب سے غریب،بےروزگار،پریشان حال افراد میں لاکھوں روپیے مالیتی اشیائے ضروریہ،کی تقسیم،مقامی ہفتے واری باذار میں گرما کے موسم میں پینے کے ٹھنڈے پانی کی

فراہمی،پریشان حال افراد کی امداد،مالی امداد،نوجوانوں کی جانب سے خون کے عطیہ جیسی سماجی خدمات انجام دی گئی جو ناقابل فراموش اور قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کے اس مفت طبی کیمپ سے کورٹلہ شہر کے علاوہ جگتیال،مٹ پلی،کلواکوٹ،آئیلاپور،کللور،مواضعات کی عوام نے استفادہ کیا جو غیر معمولی بات ہے۔انہوں نے اس موقع پر عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کے اراکین کو مبارکباد پیش کی

۔اس کیمپ کے کامیاب انعقاد کے ذمہ داران میں مولانا عبدالکریم صاحب امام وخطیب عیدگاہ مسجد،عبدالحمید صدر مسجد،عبدالواجد موظف پرنسپل،اساتذہ اکرام و اراکین عقیل احمد، عبدالرحیم،محمد عبدالرحیم صدر مدرس نونہال اسکول کورٹلہ،محمد الیاس،محمد عبدالوحید،محمد فصیح الدین،محمد شکیل،محمد رفیع الدین سابقہ نائب صدرنشین بلدیہ کورٹلہ،کے علاوہ یوتھ ین محمد نظام الدین،محمد مبشر،محمد ابوبکر صدیقی،یحیی وجاہت،محمد خالد،محمد رفیع،محمد رضوان،محمد سلمان،کے علاوہ دیگر نوجوانوں شامل ہیں جنہوں نے اپنی جانب سے خدمات انجام دیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button