جنرل نیوز

حیدرآباد میں ایک روزہ یادحسین کانفرنس _ جناب محمود علی، مولانا کلب جواد اورپروفیسر عین الحسن ڈاکٹر قطب الدین ودیگر کا خطاب

حیدرآباد 4ستمبر(پریس نوٹ)حضرت سید نا امام حسین ؑ کی تعلیمات پر عمل کریں گے تو آج دنیا میں کہیں جنگیں نہیں ہونگی بلکہ ساری دنیا میں امن وامان برقراررہیگا۔حضرت حسین ؑ انسانیت کے عظیم مثال ہیں جو قیامت تک برقرار رہیں گے۔اِن خیالات کا اظہار حضرت علامہ مولانا کلب جواد نے حیدرآباد کے سالارجنگ میوزیم لکچرہال میں منعقدہ ایک روزہ یادحسین کانفرنس اور ہماری ذمہ داریوں سے مخاطب کرتے ہوئے کیا

۔جبکہ اِن سے قبل ریاست کے وزیرداخلہ جناب محمد محمود علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسینؑ کی شہادت عظمی ٰ انسانیت کی بقاء کیلئے ہے۔مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب پروفیسر سید عین الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسین ؑ کی شہادت امرت کی طرح ہمیشہ امر یعنی زندہ رہیگی۔اُنہوں نے کہاکہ قیامت تک یاد حسین کے پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے۔امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین نے شگاگو سے آن لائن خطاب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ظلم وبربریت کے خلاف امام عالی مقام حسین ابن حید ر ؓ نے ڈ ٹ کر مقابلہ کرنے کا کربلا سے ہمیں درس دیا ہے

۔مانوکے شعبہ انگریزی کے پروفیسر جناب پروفیسر حسیب الدین قادری نے کربلا کے واقع پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ایمان افروز خطاب کیا۔اِس کانفرنس کے کنوینرجناب ڈاکٹر تبریز حسین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے کانفرنس کے انعقاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اِ س کانفرنس سے جناب ڈاکٹر سیدعبدالمعز قادری، سکھو ں کے مذہنی رہنما ہرویندرسنگھ، بی جے پی کی قومی نائب صدر محترمہ ڈی کے ارونا،پردیس کانگریس کے سکریٹری محمدشہاب الدین،سینئر صحافی ڈی نرسہمم،ڈاکٹر مفتیہ حافظ رضوانہ زرین صاحبہ، تلگومقرر محمد عبدالرشید،ودیگر نے خطاب کیا۔جبکہ کانفرنس میں سید جلال حسینی اشرفی،عبدالسلیم ایڈوکیٹ،ودیگر نے شرکت کی۔ سنٹرل وقف کونسل کے رکن جناب حنیف علی نے کانفرنس کی صدارت کی۔جناب میر مرتضی نعیم، نوازحسین تاج، عدنان سلیم قاسمی،صمدانی حورمیز تاج نے مہمانوں کا استقبال کیا۔سینئر صحافی سید کاظم محی الدین قادری نے اس کانفرنس کے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button