انٹر نیشنل

سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر ’رمضان سیزن 1444ھ’ کی خصوصی مہر

ریاض ۔ کے این واصف

رمضان میں عمرہ پر آنے والوں کو ان کے پاسپورٹ پر ایمگریشن میں ایک خصوصی اسٹامپ لگایا جارہا ہے جو زائرین کے لئے یادگار ہوگا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ’رمضان سیزن 1444ھ’ کو یادگار بنانے کے لیے وزارت ثقافت کے تعاون سے خصوص مہر لگانا شروع کی ہے۔اخبار 24 کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز اور ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر رمضان سیزن 1444ھ کی خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’اس کا مقصد رمضان کے رسم و رواج اور تاریخی ثقافتی ورثے کو یادگار بنانا اور قدیم رسم و رواج کا احیا ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button