مبارکباد

نوید اقبال صدرِ ضلع بی آر ایس پارٹی اقلیتی سیل کی جانب سے عید ملاپ تقریب کا انعقاد رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا کی شرکت 

نوید اقبال صدرِ ضلع بی آر ایس پارٹی اقلیتی سیل کی جانب سے عید ملاپ تقریب کا انعقاد رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا کی شرکت 

مولانا اسماعیل عارفی،مولانا احسان احمد ،محمد عارف کی معاشرے کے لئے مثالی خدمات و کمسن باکسر محمد شہیب غیر معمولی مظاہرہ پر ، نامعلوم افراد کی جانب سے اغواء کے جانے والے محمد بلال کی بازیابی پر زبردست تہنت

 

نظام آباد 27/اپریل (اردو لیکس)نوید اقبال صدرِ ضلع اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی نظام آباد کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر ایک عید ملاپ تقریب کا انعقاد عمل لایا گیا جس میں مہمان خصوصی گنیش بیگالہ گپتا رکن اسمبلی نظام آباد اربن نے شرکت کی نوید اقبال نے شرکت کرنے والے معززین کا فرداً فرداً تعارف و اور آن کی خدمات سے گنیش بیگالہ کو واقف کروایا جس پر وہ مصحافہ کرتے ہوئے انہیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی

 

بعد ازاں ایم اے علیم موظف میونسپل کارپوریشن نظام آباد نے گنیش بیگالہ گپتا کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اس عید ملاپ میں خصوصی طور شامل مدعوین جن میں قابل ذکر مولانا حافظ اسماعیل عارفی خطیب و امام موتی مسجد املی محل، وصدر حج سوسائٹی نظام آباد ، مولانا احسان احمد قاسمی خطیب و امام مسجد اوپر ٹیکری , مولانا حافظ محمد عارف معلم دارالعلوم کوثر علی کو گنیش بیگالہ نے شالپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی ڈاکٹر ای رویندر ریڈی سابقہ چیرمین میڈیکل کونسل آف انڈیا ،و نائب صدر انڈین میڈیکل ایسوسی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گنیش بیگالہ نے شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی محلہ پھولانگ نظام آباد کے کمسن باکسر ماسٹر محمد شہیب فرزند محمد فاروق ریاستی سطح پر ‌منعقدہ ہونے (30)کیلو زمرہ کے اسٹیٹ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر شیہب کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے گنیش بیگالہ نے تہنیت پیش کرتے مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ عالمی چیمپیئن نکہت زرین کی طرح ایک کامیاب باکسر بنے کی توقع ظاہر کی محلہ پھولانگ سے تعلق رکھنے والے ایک چھوٹے سے لڑکا محمد بلال فرزند عبدالباری مرحوم گزشتہ دوسال قبل جبکہ وہ برقی بل کی ادائیگی کے لئے می سیوا تلک گارڈن گیا تھا نا معلوم افراد نے اس کا اغوا کئے تھے محمد بلال نے ٹرین میں ایک لڑکی جو سفر کے دوران اپنا موبائل ساتھ رکھی ہوئی تھی اس نے جبکہ اغوا ء کرنے والے محو خواب تھے

محمد بلال نے لڑکی کو اس بات سے واقف کروایا کہ اس کا اغواء کیا گیا اس لڑکی کے والدین جو ٹرین کے دوسری ‌بوگی میں سفر کررہے تھے اس بات کی اطلاع دینے پر انہوں نے اس بات کی اطلاع ریلوے پولیس کو دی انہوں وہاں اس لڑکے کو اپنی حفاظت میں لیتے ہوئے نظام آباد پولیس کو اطلاع دینے پر محمد بلال کے والدین نے حاصل کیا تھا محمد بلال کو گنیش بیگالہ نے شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی علاوہ ازیں گنیش بیگالہ نے معززین سے شہر نظام آباد کی ترقی اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے روبعمل لائی جارہی مختلف فلاح وبہبود ی اسکیمات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا شرکاء کو بلا کسی ہچکچاہٹ کے ساتھ مثبت و منفی ردعمل اور مستقبل کے لئے منصوبہ وتجاویز پیش کرنے نوید اقبال نے خواہش گا اظہار کیا جس پر معززین نے نہرو پارک، اور معاشرے کے ذی اثر افراد سے رابطہ رکھنے اور مرکزی حکومت کی جانب سے طلباء و طالبات دی جانے والی اسکالرشپ منسوخ کئے جانے پر ریاست سطح پر فراہم کرنے کی تجویز پیش کی

 

اس موقع پر شریک عوام نے ان کے زیر التواء مسائل کی عدم یکسوئی کے جانب رکن اسمبلی بیگالہ گنیش کے علم لائے جانے پر انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو بذریعہ فون ربط پیدا کرتے ہدایت دی اس موقع پر شرکاء کی شیرقورمہ کے ساتھ تواضع کی گئی اور گروپ تصاویر لی گئی

 

اس پر اثر عید ملاپ تقریب میں نوڈا چیرمین پر بھاکر ریڈی، ڈی شیکھر، کارپوریٹر ڈیویژن ( 47) اکبر حسین، خواجہ معین الدین صدر یم آر پی ایف،سینئر جرنلسٹ احمد علی خان،محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس، شیخ علی صابری، محمد انور ضلع صدرِ ٹی میسا ،عارف الدین ،احمد علی موظف ایف سی آئی، امجد خان ڈویژن صدر بی آر ایس، رشید خان، مرزا واصل بیگ، امیر الدین،محمد اقبال،چاند قریشی، ضیاء اللہ خان، ندیم اللہ خان،محمد رفیع، محمد بلال، نواب بن علی صدر عوام ویلفیئر سوسائٹی، محمد عارف الدین، ڈاکٹر اشفاق احمد، کے علاوہ دیگر شامل ہیں علاوہ ازیں گنیش بیگالا نے عوام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پھولانگ کے دفتر کا افتتاح انجام دیا اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے زبردست آتشبازی کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button