جنرل نیوز

یومِ اساتذہ کے موقع پر آن لائن ویبنار سے ڈاکٹر شیخ لیاقت علی ،ضلع نارائن پیٹ مہتتم تعلیمات ودیگر کا خطاب

 

نارائن پیٹ _ آج ہمارے ملک کے دوسرے صدر جمہوریہ ہند جناب سروے پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش ہے۔اسی تناظر میں ہر سال کی طرح یوم اساتذہ مستقر نارائن پیٹ میں آن لائن ویبنار کے ذریعہ منعقد کیا گیا۔اس ویبنار کو اتحاد ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیر اہتمام یوم اساتذہ تقریب کا انعقاد آن لائن منعقد کیا گیا۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لیاقت علی ،مہتتم تعلیمات ،ضلع نارائن پیٹ نے کہا کہ علم کے زیور سے نئی نسل کو بہر امند کرنے میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے ۔اساتذہ ہی کی وجہ سے کسی بھی قوم کی اخلاق و قابلیت والی نئی نسل کی تعلیم وتربیت ہو تی ہے۔اساتذہ ، کسی بھی قوم کے معمار ہوتے ہیں اور ان ہی کاوشو ں کی وجہ سے ملک و قوم کی انسانی وسائل میں بہترین تبدیلی و ترقی لائی جاتی ہے۔

 

اس ضمن میں ڈاکٹر بشیر الدین ریسرچ اسکالر و پرنسپل المدینہ کالج آف ایجوکیشن محبوب نگرنے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کسی بھی قوم و ملت کی رو ح رواں ہوتے ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے قوم کی ترقی میں مثبت رول ادا کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ بدلتے ہوئے دور کے ہمراہ اساتذہ اپنی صلاحیتوں کو نئی جہت دیں اور جدید تعلیمی آلات و تکنالوجی سے اپنی صلاحیت کو نکھاریں تاکہ نو نہال طلباء کو دور حاضر کے مسابقتی دور سے نبر دآزما ہونے میں مددکرسکیں۔ٹمریز سوسائٹی کے آرایل سی محبوب نگر ،جناب ڈاکٹر خواجہ جمیل احمد نے بحیثیت مہمان خصوصی اس محفل میں شرکت کی اور خطاب کیا

 

۔اس تقریب سے المکہّ ایجوکیشن سوسائٹی نارائن پیٹ کے کرسپانڈنٹ جناب عبدالقدیر سنڈکےاور حافظ چاند پاشاہ ،معاشیات سینئر لکچرر نے بھی خطاب کیا۔ ویبنار کے آخر حصہ میں حافظ محمد تقی نے مہمانوں کے علاوہ دیگر آن لائن شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس آن لائن ویبنار تقریب کی کارروائی فضل الرحمن اسکالر نے چلائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button