نیشنل

ریلوے پروٹیکشن فورس میں کانسٹیبل کے تقررات کی اطلاع غلط: وزارت ریلوے

نئی دہلی: ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور اخبارات میں ریلوے پروٹیکشن فورس میں کانسٹیبل کی 19 ہزار 800 اسامیوں کے لیے بھرتی کے سلسلے میں ایک فرضی پیغام گردش کر رہا ہے۔وزارت نے اس پیغام کو فرضی قرار دیا ہے اور لوگوں سے اسے نظر انداز کرنے کے لیے کہا ہے۔ ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ RPF یا ریلوے کی وزارت کی طرف سے ایسا کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button