تارک راما کی سشماسوارج سے این آر ایز کے مسایل پر نمایندگی

تلنگانہ کے وزیر این آر ایز تارک راما راو نے مرکزی وزیر خارجہ سشماسواراج سے ملاقات کرتے ہوے خلیجی ممالک میں مقیم تلنگانہ کے افراد کے مسایل کی یکسوئی پر زور دیا.انھوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے کئی جیلوں میں تلنگانہ کے افراد بند ہیں ان کی رہائی کے لئے نمایندگی کرنے کی درخواست کی.لیبا میں اغوا ہونے والے بلرام کشن کی رہائی کے اقدامات کرنے, جعلی ایجنٹس کے دھوکوں سے معصوم افراد کو باز رکھنے اور ٹامکام کے ذریعہ نرسوں کو خلیجی ممالک روانہ کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی.