جنرل نیوز

جمعیة علماء ضلع پداپلی کے وفد نے حافظ پیر شبیر احمد صاحب کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر دی مبارک بادی

 

جمعیۃعلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ریاستی صدر کا انتخابی اجلاس بتاریخ 5/ ستمبر بروز اتوار صبح دس بجے بمقام ٹی ایم جی سیلیبریشنس شاہین نگر حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ جس کی صدرات جانشین فدائے ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند نے فرمائی۔ تفصیلات کے مطابق اس اجلاس سارے اضلاع کے صدور نے باتفاق رائے حضرت حافظ پیر شبیر احمد صاحب کو دوبارہ ٢٠٢۴ تک صدر منتخب کیا ہے۔اس موقعہ پر مبارک بادی پیش کرنے کے لئے پداپلی جمعیة علماء کے ایک وفد نے مولانا لئیق اللہ قاسمی صدر جمعیة علماء ضلع پداپلی کی نگرانی میں ریاستی جمعیة علماء کے دفتر پہونچ کر پاسبان ملت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب کی شالپوشی کرتے ہوے آپ کی صحت و عمر میں برکت کی دعا دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس موقعہ پر مفتی عبد الحکیم حسامی نائب صدر جمعیة علماء پداپلی مفتی امتیاز خان اسعدی نائب صدر جمعیة علماء پداپلی مفتی محمد استقام الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماء پداپلی حافظ امجد اشرفی سکریٹری جمعیة علماء پداپلی کے علاوہ دیگر شریک رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button