جرائم و حادثات

عادل آباد میں سینئر اسسٹنٹ محکمہ ضلع پریشد آصف آباد غلام محمود خان کا سڑک حادثہ میں انتقال

عادل آباد _ عادل آباد سے تعلق رکھنے والے غلام محمود خان 53 سالہ ولد غلام احمد خان ساکن سنجے نگر سینئر اسسٹنٹ محکمہ ضلع پریشد آصف آباد کا سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ 5/ ستمبر کو دوپہر تین بجے مستقر عادل آباد کے دیوا پور ایکس روڈ سے موٹرسائیکل پر آرہے تھے کہ کار سے ٹکرانے پر حادثہ کا شکار ہوگئے تھے ۔انہیں زخمی حالت میں رمس دواخانہ شریک کروایا گیا تھا۔وہ رات 9 بجے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے اور انتقال ہوگیا۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔انکی نماز جنازہ آج 6/ ستمبر کو مسجد محمدیہ بھکتاپور میں بعد نماز ظہر اد کی گئی اور تدفین اس سے متصل قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔انکے انتقال کی خبر ملتے ہی شہر کی معزز شخصیات،سیاسی قائدین،صدر کانگریس ساجد خان و دوست احباب نے شرکت کی اور پرسہ دیا۔پسماندہ گان میں بیوہ کے علاوہ 6 لڑکیاں ہے۔اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین۔مزید تفصیلات کے لئے۔9290119004 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button