ایجوکیشن

سینئیرصحافی محمد تنویر صدیقی کو جرنلزم میں پی۔ایچ۔ڈی

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ،شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے اسکالرمحمد اعراج تنویر صدیقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اہل قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنا مقالہ "حیدرآباد سے شائع ہونے والے اردو اور انگریزی روزناموں میں مطبوعہ خبروں کا تقابلی جائزہ”A Comparative Analysis of News in Urdu and English Dailies Published From Hyderabad، پروفیسر احتشام احمد خان ،ڈین ، شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ان کا وائیوا 21 دسمبر کو ہوا تھا۔ یونیورسٹی کے دو لسانی فارمولے کے تحت انہوں نے اپنا مقالہ اردو کے علاوہ انگریزی میں بھی داخل کیا تھا۔تنویر صدیقی نے عثمانیہ یونیورسٹی سے جرنلزم میں پوسٹ گریجویشن کی تکمیل کے بعد 1999 میں اپنےصحافتی سفر کا آغاز بحیثیت رپورٹر ،حیدرآباد کی معروف انگلش نیوز ایجنسی این۔ایس۔ایس سے کیا تھا اور وہ ای۔ٹی اردو نیوز کے بانیوں میں سے رہے ہیں۔اسکے علاوہ متحدہ عرب امارات کے مختلف ٹی وی چینلس میں بھی ایک دہے سے زائد عرصہ تک صحافتی خدمات انجام دی ہیں۔انگلش نیوز ویب سائٹ ‘ہمارا حیدرآباد ڈاٹ کام ‘ کے ایڈیٹر اور اردولیکس سے بھی بحیثیت کنسلٹنگ ایڈیٹر وابستہ  ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button