جنرل نیوز

رابعہ سیفی قتل واقعہ کے خلاف کریم نگر میں مجلس کا احتجاج

کریم نگر _ دہلی میں پیش آئے رابعہ سیفی کے قتل واقعہ کے خلاف تلنگانہ چوک کریم نگر پر صدر ایم آئی ایم ضلع کریم نگر الحاج سید غلام احمد حسین کی قیادت میں احتجاج کیا گیا- اس موقع پر سید غلام احمد حسین اور دیگر مقامی مجلسی قائدین نے رابعہ سیفی کے قاتلوں کو بلا تاخیر سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا- اس موقع پر نوجوانوں کے علاوہ خواتین نے بھی احتجاج میں شامل ہوتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی اور قاتلوں کو گرفتار کرتے ہوئے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا- اس ریالی میں تمام مجلسی کارپوریٹرس مرد خواتین کے علاوہ محبان مجلس کی کثیر تعداد احتجاجی ریالی میں شرکت کی-

متعلقہ خبریں

Back to top button