تلنگانہ

ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ اور چیف منسٹر اترپردیش کو جان سے مارنے کی دھمکی

حیدرآباد: حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے بی جے پی ایم ایل اے ملعون راجہ سنگھ نے کہا کہ ایک نامعلوم شخص نے مجھے فون کیا۔

 

فون کرنے والے اجنبی نے مجھےمیرے خاندان اور اترپردیش کے چیف منسٹریوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جو انتخابی مہم کے لیے آرہے ہیں۔

 

اس سلسلے میں انہوں نے سٹی پولیس کمشنر کو شکایت کے ساتھ ایک ویڈیو بھی جاری کیا۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ چہارشنبہ کو دوپہر 1.59 بجے انہیں ایک نامعلوم شخص کا فون آیا جس نے تلنگانہ انتخابی نتائج کے اعلان سے قبل انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

 

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس طرح کی دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئی ہوں۔ ماضی میں کئی بار مجھے دوسرے ممالک سے دھمکی آمیز فون کالس کئے گئے۔ انہوں نے کہا "چاہے کتنی ہی دھمکیاں کیوں نہ دی جائیں. ہمارا عزم ایک ہمہ گیر ہندو راشٹر کا حصول ہے۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button