جنرل نیوز

رابعہ سیفی عصمت ریزی و قتل واقعہ کے خلاف پداپلی میں احتجاجی مظاھرہ

 

 

مسلم یوتھ پداپلی کی جانب سے رابعہ سیفی کے ساتھ ہوِئے وحشیانہ و سفاکانہ اجتماعی عصمت ریزی و بے دردی سے قتل کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم یوتھ پداپلی نے جھنڈا چوک پر کینڈلس مارچ منعقد کیا اور اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سبیہ کے ساتھ  انصاف کرے اور درندوں کو کیفر کردار اور جلد از جلد سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اس موقعہ پر جھنڈے چوراہے کے اطراف و اکناف کینڈلس لگائے گئے اور جلد گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا اس موقعہ پر شھر پداپلی کی عوام و نوجوانان شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button