ایجوکیشن

یومِ اساتذہ کے موقع پر قومی سطح کا ایوارڈ حاصل کرنے والے” ڈی ۔ای ۔او۔ حیدرآباد ڈیجیٹل لائبریری” کے ریسورس پرسنز کو ایوارڈ و توصیف نامے

حیدرآباد: دفتر مہتمم تعلیمات ضلع حیدرآباد کی جانب سے تیار کردہ ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ کو کو مرکزی حکومت کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن NIEPA کی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی ورچول تقریب میں مرکزی وزیر ڈاکٹر شبھ سہارن سرکار کے ذریعے”تعلیمی انتظامیہ میں جدید اور اختراعی طریقہ کار”کے ضمرے میں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کرونا وائرس وبا کے دوران ہائی اسکول کے طلبا کے لیے لئے آن لائن تعلیم جاری رکھنے اور امتحانات کی تیاری کو مد نظر رکھتے ہوئے معیاری اور اعلی کوالٹی کے تعلیمی ویڈیوز تیلگو،اردو اور انگریزی میڈیم کے لیے بنائے گئے جس کے لیے ساٹھ اساتذہ نے اپنی خدمات مختص کیں۔
واضح رہے کہ یہ پروجیکٹ اس وقت کی ضلع کلکٹر حیدرآباد محترمہ شویتا موہنتی کی خصوصی نگرانی و سرپرستی میں دفتر مہتمم تعلیمات حیدر آباد کے اشتراک سے مکمل کیا گیا،جس میں اردو ، تیلگو انگریزی ،ریاضی ،حیاتیات طبیعات،و دیگر مضامین کے 965 ویڈیوز بنائے گئے تھے۔اور یہ تمام تعلیمی ویڈیوز طلبہ کے لیے ایک کلک پر آسانی سے مہیا کرائے گئے تھے جس سے نہ صرف حیدرآباد کے طلباء وطالبات کو بھرپور فائدہ ہوا بلکہ دیگر اضلاع کے طلباء نے بھی اس سے استفادہ کیا اور اپنے تعلیمی نقصانات کی پابجائی کی۔
اس ایوارڈ کی حصولی کے بعد ڈی۔ ای ۔او حیدرآباد محترمہ آر۔ روہنی صاحبہ نے تمام ریسورس پرسنس کو مبارکباد دی اور اس ایوارڈ کو ریسورس پرسنس کی ٹیم کے نام معنون کیا تھا ۔

اس ایوارڈ یافتہ پروجیکٹ کے کوآرڈینیٹر جناب سوارج صاحب ہیں، اور اہم ریسورس پرسنس میں سید واجد محی الدین ، شاہد علی حسرت ، سید نوید اختر ، محمد غیاث الدین ،ابراہیم خان ،محمد زاہد ، کنیز فاطمہ,سریدھر، بسوا لنگپا، نیلوفر ، وجیہہ الدین انصاری لکشمی ناراین،اوما دیوی،بالا چندر،دھرمیندر،پدما ،مالتی اور دیگر کو کیشو میموریل انجینئرنگ کالج کے آڈیٹوریم میں ایم ایل سی کے۔ جناردھن ریڈی کے ہاتھوں ایوارڈ اور توصیف نامے عطاء کیے گئے، اس موقع پر ڈی او حیدرآباد بعد آر۔ روحنی، ضلع حیدرآباد کے تمام ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز، تمام ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولز اسٹیج پر موجود تھے،محمد واجد علی، محمد صلاح الدین، محمد افتخار الدین محمد اسحاق ، سید حبیب محمد تمیز الدین ، محمد رحمت ،‌محمد‌اقبال، جاوید محی الدین،محمد‌ عبدالقیوم، محمد سیف اللہ ، احمد خان ، افضل نواز خان ،محمد‌ حفیظ اور دیگر نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button