اوٹنور ضلع عادل آباد میں کل منگل کو حضرت قاری احمدعلی فلاحی مدظلہ کی آمد

 

بتاریخ ٧ ستمبر بروز منگل٢٠٢١ صوبہء گجرات کے ممتاز عالم دین وخطیبِ ذیشاں حضرت مولانا قاری احمد علی صاحب فلاحی مدظلہ شیخ الحدیث ومہتمم جامعہ فیض سلیمانی سورت گجرات کی پہلی بار شہر اوٹنور ضلع عادل آباد تشریف آوری ہورہی ہے، آں محترم اوٹنور میں ہونے والے عظیم الشان اجلاس بعنوان "تحفظِ دین وایمان واصلاحِ معاشرہ” سے بعد نمازِ عشاء بمقام اسٹار فنکشن ہال اوٹنور میں عامة المسلمین سے خطاب فرمائیں گے، جبکہ اجلاس کی صدارت مولانا محمد مصدق القاسمی مدظلہ حیدرآباد اور نگرانی مولانا کلیم الدین قاسمی ناظم مدرسہ دارالعلوم انعامیہ اوٹنور فرمائیں گے، اجلاس کی نظامت مولانا سید رضوان اسعدی ناظم ادارہ فیض القاسم نعمانیہ حراپور وخطیب مسجدمحمدیہ اوٹنور کریں گے،
اطراف واکناف کے جمیع عامة المسلمین سے پُرخلوص گزارش ہیکہ جوق در جوق شرکت فرماکر استفادہ فرمائیں، بیرونی تمام شرکاء ِاجلاس کے لئے اسٹار فنکشن ہال ہی میں بعد مغرب طعام کا معقول نظم رہے گا،

واضح رہیکہ خواتین کے لئے بعد نماز ظہر مسلم شادی خانہ مومن پورہ اوٹنور میں اجتماع ہوگا، جس میں حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب مدظلہ کا بصیرت افروز خطاب ہوگا،