مبارکباد

مجلس کی جانب سے مدرس عبدالغفار کو ضلع ناراٸن پیٹ اردو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ملنے پر تہنیت و گلپوشی کی گٸی

 

اوٹکور _ اوٹکور مستقر میں آج پرائمری اردو میڈیم اسکول اوٹکور میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین اوٹکور پارٹی کی جانب سے جناب عبدالغفارصاحب (ایس جی ٹی) نارائن پیٹ ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے پر انہیں شال پوشی و گلپوشی کی گئی۔اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوٸے محمد اسماعیل وارڈ ممبر نے اولیاٸے طلبا سے گذارش کی کہ گورنمنٹ اسکول میں اپنے بچوں کو داخلہ دلواکر اردو میڈیم اسکول کو بچانے کی کوشش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پراٸمری اردو میڈیم اسکول پر روشنی ڈالتے ہوٸے کہا کہ یہاں پر پانچ اساتذہ ہیں جو ہمارے لٸے قابل تعریف ہے دوپہر کے کھانے کی بہترین سہولیات ہیں اسی طرح سے اسکول انتظامیہ جیسے پانی کی سہولت بچوں کیلٸے حمام خانہ و بیت الخلا کی سہولیات ہیں۔بچوں کو کھیلنے کیلٸے اسکول کے احاطہ میں وسیع و عریض میدان بھی ہے۔لہذا اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اوٹکور کے پراٸمری اسکول میں شریک کروانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایس ایم سی چیئرمین عبدالخالق ، وائس ایس ایم سی چیئرپرسن عظیم النسا ، سابق ایس ایم سی چیئرمین وقار یونس ، خواجہ یلیم ، انور باگو صاحب ، آصف چاندی ، مجاہد ، مدرس فضل الرحمن، آنگن واڑی ٹیچر رضوانہ بیگم،محمد اشفاق،محمد ابرار،محمود،منیر،محمد رشید شاہ بھاٸی اور دیگر شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button