جرائم و حادثات

ڈیلیوری بوائے نے گھر میں گھس کر خاتون کی عصمت ریزی کردی۔ دہلی میں ملزم پر پولیس کی فائرنگ

نئی دہلی: نوئیڈا میں ڈیلیوری بوائے نے تنہا خاتون کی عصمت ریزی کر دی۔ یہ واقعہ گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب گریٹر نوئیڈا ہائی رائز اپارٹمنٹ کی رہنے والی خاتون نے ان لائن ایپ کے ذریعہ گھریلو اشیاء کا آرڈر دیا تھا۔

 

ڈیلیوری دینے کے لیے 30 سالہ سمیت سنگھ خاتون کے گھر پہنچا اس وقت خاتون مکان میں تنہا تھی۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان زبردستی خاتون کے گھر میں گھس گیا اور اس نے خاتون کا ریپ کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔خاتون نے فوری متعلقہ پولیس سے اس بات کی شکایت کی۔

 

سیل فون سگنل کی مدد سے پولیس نے ملزم کا لوکیش ٹریک کرلیا اور وہاں پہنچ گئی۔پولیس نے اس سے خود سپرد ہونے کو کہا ملزم نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کا ناٹک کیا اور پولیس کانسٹیبل کی بندوق چھین کر فرار ہونے کی کوشش میں تھا کہ پولیس نے اس کے پاؤں پر فائرنگ کر دی

 

جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا اسے حراست میں لے لیا۔ زخمی کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جس کا تاخیر سے علم ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button