جنرل نیوز

اوٹکور میں مجلس کونسلر کے علاوہ 150 افراد نے ویکسین لی

 

اوٹکور:اوٹکور مستقر میں آج کورونا ویکسین  دی گٸی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر حکومت تلنگانہ کی جانب سے آج محکمہ صحت عامہ کی زیرنگرانی میں واقع گنتہ محلہ وارڈ نمبر 7 میں تقریبا 150 افراد کو ویکسین  دی گٸی جن میں مرد و خواتین کے علاوہ نوجوان طبقہ بھی یہ ویکسین  لیتا ہوا نظر آیا۔اس موقع پر مجلس کے کونسلر محمد اسماعیل وارڈ نمبر 7 نے بھی ویکسین  لی اور عوام سے اپیل کی کہ جو حضرات ابھی تک ویکسین نہیں لٸے ہیں وہ ویکسین لے کر اپنے آپ کو اور اہل خانہ کو اس مہلک وبا سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوجاٸیں۔اس موقع پر محکمہ صحت عامہ کے اسٹاف کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button