انٹر نیشنل

ڈاکٹر اوصاف سعید، سیکرٹری وزارت خارجہ ہند خدمات سے سبکدوش

ریاض ۔ کے این واصف 

جامعہ عثمانیہ کے ہونہار سپوت ڈاکٹر اوصاف سعید، سیکرٹری (CP&OIA) وزارت خارجہ ہند ہفتہ کو اپنی 33 سالہ خدمات سے سبکدوش ہوگئے۔ بے پناہ عوامی مقبولیت کے حامل اوصاف سعید نے ہر سطح پر ہند سعودی تعلقات کے استحکام میں اہم رول ادا کیا۔ وہ مملکت مین تین مرتبہ مختلف عہدوں پر متعین کئے گئے۔

 

ولی عہد و وزیر آعظم پرنس محمد بن سلمان کے حالیہ دورے ہند اور G-20 سمٹ کے انتظامات میں بھی اوصاف سعید کا اہم کردار رہا۔آئی ایف ایس ۱۹۸۹ بیچ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اوصاف سعید نے وزارت میں اپنے طویل کیریئر میں مصر، سعودی عرب، قطر، ڈنمارک، امریکہ، یمن اور سیشلز میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

 

ابتداء میں وہ اپنے وطن حیدرآباد میں بحیثیت ریجنل پاسپورٹ آفیسر بھی رہے۔ بطور قونصل جنرل ہند جدہ، سفیر ہند اور سیکرٹری CP&OIA آپ کی حج خدمات بھی قابل ستائش رہیں۔وزارت میں مکتیش کمار پردیشی، اوصاف سعید کے جانشین ہونگے۔

اوصاف سعید کا تعلق حیدرآباد ایک مشہور ادبی گھرانے سے ہے۔ وہ معروف خاکہ و افسانگار عوض سعید کے فرزند اور ادیب، شاعر و محقق پروفیسر مغنی تبسم کے بھانجے ہیں۔سوشیل میڈیا پر سرگرم رہنے والے ڈاکٹر اوصاف نے اپنے فیس بک پیج پر اپنی تصویر کے ساتھ لکھا
Ausaf@60 – next inning begins

اب ڈاکٹر صاحب نے یہ بتانا ہے کہ دوسری اننگ حیدرآباد میں ہوگی یا شکاگو میں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button