اوٹکور کے اردو میڈیم پراٸمری اسکول کا سرپنچ و ناٸب سرپنچ کا دورہ معاٸنہ و مشاہدہ

 

اوٹکور۔اوٹکور مستقر کے پراٸمری اردو میڈیم اسکول کا آج مستقر سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی و ناٸب سرپنچ عبادالرحمن نے معاٸنہ و مشاہدہ کیا۔اسکول کے اطراف و اکناف خاردھار جھاڑیوں کو گرام پنچایت عملہ سے صاف و صفاٸی کاکام کروایا گیا۔راستہ میں خاردھار جھاڑیاں اور سڑک پر کیچڑ گندگی و تعفن سے طلبا و طالبات کو اسکول کو جانے کیلٸے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔اس موقع پر سڑک پر کچرا اور گندگی کو ہٹاکر اسکول جانے کا سڑک کا راستہ صاف کیا گیا۔اس موقع پر کو آپشن ممبر عبدالرحمن شبو،عبدالخالق تاڑپتڑی،سابق ناٸب سرپنچ اوٹکور رفیع پورلہ اور دیگر شریک تھے۔