جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک شخص کے قتل کی واردات

حیدرآباد: شہر کےعطاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سلیمان نگر میں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔کل رات دیر گئے خلیل نامی (30) سالہ نوجوان کا کسی نے خنجرسے حملہ کرکے قتل کردیا۔ عطاپور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پی یادگیری کے مطابق خلیل کا تعلق شہر کے علاقہ ٹولی چوکی سے تھا۔ وہ پیشہ سے ڈرائیوربتایا گیا ہے۔ کل رات وہ اپنے دوستوں سے ملنے کیلئے عطا پورآیا ہوا تھا۔

 

 

حالت نشہ میں دوستوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اورخنجرسے حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں خلیل کی موت ہوگئی۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ خلیل کس سے ملاقات کیلئے سلیمان نگرآیا ہوا تھا۔ اس کی ملاقات کس سے ہوئی پولیس اس پورے معاملہ کی باریک بینی سے چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button