سیکرٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ ڈاکٹر محمد غوث نے محبوب نگر کے گورنمنٹ جونیر کالج ( بوائز ) کا معائنہ کیا

محبوب نگر: 10 ستمبر (اردو لیکس) ڈائریکٹر / سیکریٹری اسٹیٹ اردو اکیڈیمی تلنگانہ جناب ڈاکٹر محمد غوث نے اپنے دورہ محبوب نگر کے موقع پر گورنمنٹ جونیر کالج ( بوائز ) محبوب نگر کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر کالج کے عملہ نے ان کا خیر مقدم کیا اور گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے زبردست تہنیت پیش کی اس تقریب میں انچارج پرنسپل شریمتی پرسنا رانی ، لیکچررس اسوسی ایشن کے ضلعی صدر مسٹر نرسمہا ریڈی ، سیکریٹری مسٹر ملکارجن کے علاوہ کالج کا تدریسی وغیر تدریسی عملہ موجود تھے