سعید آباد عصمت ریزی وقتل واقعہ۔ سید احمد پاشاہ قادری کی کمشنرپولیس سے ملاقات

حیدرآباد: جناب سید احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی مجلس نے آج کمشنرپولیس حیدرآباد انجنی کمار سے ملاقات کرتے ہوئے سعید آباد واقعہ کے ملزم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے اوراسے فوری گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ کل رات ایک شرمناک واقعہ پیش آیا، کمسن لڑکی کا عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا۔اس طرح کا واقعہ جمہوریت پربدنما داغ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ واضح رہے کہ سنگارینی کالونی میں کل رات ایک کمسن لڑکیی کا اس کے پڑوسی نے اغوا کے بعد گلا گھونٹ کرقتل کردیا تھا۔