جنرل نیوز

آرمور حلقہ اسمبلی میں مسلم اقلیت کیلئے 4 کروڑ ترقیاتی فنڈ کی اجرائی۔ تعمیری کام شروع _ اقلیتی قائدین بی آرایس کا جیون ریڈی سے اظہار تشکر 

نظام آباد:25/ فروری (اردو لیکس)آرمور ایک ایسا حلقہ اسمبلی ہے جہاں پر مسلم اقلیت کی فلاح وبہبود کیلئے زائدفنڈ کی منظوری و اجرائی عمل میں لائی گئی۔مساجد، عیدگاہ، قبرستان، شادی خانہ، کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ روپئے فنڈ اجراء کردیا گیا ہے مزید ترقیاتی و فلاحی کام کیلئے مزید 5 کروڑ روپئے اجراء کئے جارہے ہیں۔

 

اقلیتی قائدین بی آرایس پارٹی آرمور سمیر احمد ضلع بی آرایس حرکیاتی قائد،عثما ن حضرمی قائد بی آرایس، شیخ منو وائس چیرمین بلدیہ آرمور، اراکین بلدیہ بی آرایس محمد امتیاز، عبدالرحمن، محمد فیاض، سید عتیق نے ایم ایل اے کیمپ آفس پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم اقلیتی طبقہ کی فلاح وبہبود کیلئے فنڈ کی اجرائی پر ہر دلعزیز رکن اسمبلی جیون ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مسجد عروب گول بنگلہ کیلئے 12لاکھ روپئے کی اجرائی، مسجد سلیمان نفیس مامڑی پلی کیلئے 7 لاکھ روپئے، مسجد اہلحدیث علی حضرمی 10لاکھ روپئے، مسجد ایکمنار کیلئے 5 لاکھ روپئے، جامع مسجد کیلئے 5لاکھ روپئے کیلئے اجراء کردئیے گئے ہیں اس کے علاوہ دوسری کئی مساجد کیلئے ایک کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔

 

شادی خانہ زراعت نگر کیلئے ایک کروڑ روپئے 4 ہزار گزاراضی مختص کی گئی۔ مسلم شادی خانہ نندی پیٹ کیلئے 50لاکھ روپئے، مسلم شادی خانہ ماکلور کیلئے 25 لاکھ روپئے، مرکزی کمیٹی تنظیم المسلمین دفتر کیلئے 20 لاکھ روپئے، پرکٹ کمیونٹی ہال کیلئے 10لاکھ روپئے، جمعیت العلماء دفتر کیلئے 10 لاکھ روپئے، عاشور خانہ مسجد عروب کیلئے 5لاکھ روپئے، ڈونکیشور مسلم کمیونٹی ہال کیلئے 10لاکھ روپئے، قبرستان ماکلور کیلئے 10لاکھ روپئے، کمیونٹی ہال ماکلور کیلئے 10لاکھ روپئے، عیدگاہ ماکلور کیلئے 5لاکھ روپئے، امراد قبرستا ن کیلئے 5 لاکھ روپئے اجراء کردئیے گئے ہیں جس سے تعمیری وترقیاتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔تمام مساجد پر ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے سولار سسٹم کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے۔

 

ہر دلعزیز رکن اسمبلی جیون ریڈی نے اپنی پہلی معیاد کے دوران آرمور حلقہ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے تمام مذہبی جماعتوں، دینی مدارس و مساجد کیلئے اراضی مختص کی ہے سمیر احمد ضلع حرکیاتی قائد بی آریس نے کہا کہ رکن اسمبلی جیون ریڈی مسلم اقلیت کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کرنے پر یقین رکھتے ہیں دو معیاد کے دوران انہوں نے اپنی سو فیصد مسلم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے مسلم اقلیت کے دل میں گھر بنایا ہے

 

بی آرایس پارٹی کے تمام اقلیتی قائدین نے رکن اسمبلی جیون ریڈی سے خصوصی اظہار تشکر کرتے ہوئے مساجد، عیدگاہ، قبرستان، کمیونٹی ہال، شادی خانوں کیلئے فنڈ اجراء کئے جانے پر شرینی تقسیم کی۔ اس موقع پرفرحت اللہ خان،محمد تراب علی، نہال الدین، مولانا اکبر، محمد لطیف، محمد شاکراور دیگر موجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button