اوٹکور میں صدر مجلس نے عوام سے ویکسین لینے کی اپیل کی

 

اوٹکور:اوٹکور مستقر میں آج بھی گھر گھر ٹیکہ ویکسین انجکشن دی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر حکومت تلنگانہ کی جانب سے آج محکمہ صحت عامہ کی زیرنگرانی میں واقع گنتہ محلہ وارڈ نمبر 7 میں تقریبا 150 افراد کو ویکسین انجکشن دی گٸی جن میں مرد و خواتین کے علاوہ نوجوان طبقہ بھی یہ ویکسین انجکشن لیتا ہوا نظر آیا۔اس موقع پر اوٹکور منڈل کے مجلس صدر حافظ عبدالرحمن نے عوام سے اپیل کی کہ بلا جھجک و خوف عوام ویکسن کو لیں اور وہ ریاست تلنگانہ میں جہاں کہیں بھی ہوں وہ ویکسن انجکشن لے کر کرونا وبا سے چھٹکارا پاٸیں اور جو حضرات ابھی تک ویکسین نہیں لٸے ہیں وہ ویکسین انجکشن لے کر اپنے آپ کو اور اہل خانہ کو اس مہلک وبا سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوجاٸیں۔اس موقع پر محکمہ صحت عامہ کے اسٹاف کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔