جنرل نیوز

بیدرمیں 16اکتوبرکو ہمہ لسانی وبین ریاستی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

بیدر: شاہ رفیع الزماں قادری عرف اسلم پاشاہ قادری سکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند، بیدرکی پریس نوٹ کے مطابق جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی مہم ”آؤ پیغام نبی ﷺ عام کریں“ کے تحت ایک ہمہ لسانی و بین ریاستی نعتیہ مشاعرہ بروز اتوار 16 اکتوبر 2022ء صبح 11 بجے سے نظام فنکشن ہال بیدر میں منعقد ہے۔اس نعتیہ مشاعرہ میں اردو، کنڑا اور ہندی کے ممتاز شعراء کرام شان رسول اقدس ﷺمیں نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ نیز پڑوسی ریاستوں تلنگانہ اور مہاراشٹرا سے مہمان شعراء کرام بھی مدحت رسول ﷺ پیش کرنے کے لیے مدعو کیے گئے ہیں۔پروفیسر سید سلیم صاحب دولت کوٹھی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند ریاست کرناٹک مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس نعتیہ مشاعرہ میں شرکت کریں گے۔انجینئر سید عبد الستار صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر اس ہمہ لسانی مشاعرہ کی صدارت فرمائیں گے۔سید جمیل احمد ہاشمی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند بیدر نے تمام شہریان بیدرخصوصاً با ادب و باذوق حضرات و خواتین سے اپیل کی ہے کہ اس مقدس نعتیہ مشاعرہ میں شرکت فرما کر اس کی قدر و منزلت کو بڑھائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button