ڈاکٹر محمد یوسف علی کا امریکہ میں انتقال

امیرحلقہ تلنگانہ،ناظم شہرودیگر کا اظہار تعزیت

 

 

 

ڈاکٹر محمدیوسف علی ولد جناب محمدیعقوب علی صاحب مرحوم، مؤظف الیکٹریکل انجینئر(اے پی ایس ای بی،ورنگل) ساکن مغل گراؤنڈ ملے پلی حیدرآبادمتوطن کھمم، رکن جماعت اسلامی ہندوسابق آفس سکریٹری حلقہ آندھراپردیش کا بہ عمر 81سال طویل علالت کے بعد11/ستمبر2021 بروز ہفتہ ہندوستانی وقت کے مطابق صبحساڑھے آٹھ بجے کیلفورنیا،امریکہ میں انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ وتدفین امریکہ میں ہی عمل میں آئیگی۔مرحوم کے سانحہ ارتحال پرامیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان،ذمہ داران جماعت اسلامی ہند تلنگانہ جناب عبدالباسط انور صاحب،جناب محمداظہرالدین،ناظم شہر حافظ محمدرشاد الدین ودیگر تحریکی رفقاء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دُعائے مغفرت فرمائی۔امیرحلقہ نے کہا کہ مرحوم انتہائی نیک سیرت،منکسرالمزاج، فرض شناس شخصیت کے مالک تھے۔ مرحوم نے دفترحلقہ آندھراپردیش میں عرصہ دراز تک آفس سکریٹری کی حیثیت سے خوش اسلوبی کے ساتھ ذمہ داری کو انجام دیا۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے چھوٹے فرزندڈاکٹر اشرف علی جنید سے فون نمبر9676511221 پر ربط کیاجاسکتا ہے۔ لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اورآٹھ دُختران شامل ہیں۔