مبارکباد

اردو ٹیچرز اسوسی ایشن تلنگانہ کی کانفرنس میں اوٹکور کے مدرس عبدالخالق کو وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہاتھوں تہنیت

 

اوٹکور (اردو لیکس۔محمد وسیم) اُردو ٹیچرز ایسوسی ایشن تلنگانہ کے زیر اہتمام اردو مسکن خلوت میں اردو میڈیم کے لئے ڈیجیٹل کلاسس لینے والے اساتذہ کی ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی صاحب نے گُل پوشی و شال پوشی کی۔اور تہنیت پیش کی۔اُنہوں نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ اردو اساتذہ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ کورونا جیسے مہلک وباء کے دوران اردو کے كاز کے لئے ڈیجیٹل کلاسس لینا قابل مبارک باد ہے۔اس موقع پر اُوٹکور کے متوطن عبدالخالق کی خدمات کو سراہا اور انہیں گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوٸے تہنیت پیش کی گٸی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button