تلنگانہ

گروپ 1 امتحان کے نتائج جاری کرنے کی تلنگانہ ہائی کورٹ نے دے دی اجازت

حیدرآباد _ 11 جنوری ( اردولیکس ) تلنگانہ کورٹ نے TSPSC کو گروپ 1کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ ہائی کورٹ نے ایک امیدوار کے مقامی تنازعہ پر TSPSC کی اپیل کی سماعت کی۔ اور ہائی کورٹ نے ٹی ایس  پی ایس سی کو امیدوار کے مقامی تنازعہ پر جوابی حلفنامہ دائر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تاہم، عدالت نے تجویز دی کہ گروپ-1 پریلمس کے نتائج ابھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ تنازعہ کے بعد امیدوار کا علاقہ طے کیا جائے گا۔

 

ریاستی پبلک سروس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) نے تلنگانہ کی تشکیل کے بعد منعقد ہونے والے پہلے ‘گروپ-1’ کے امتحان کے نتائج کا اعلان کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہے۔ جلد از جلد نتائج کا اعلان کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

 

TSPSC نے تلنگانہ میں گروپ-1 کی 503 جائیدادوں کو پُر کرنے کے لیے گزشتہ سال 16 اکتوبر کو امتحان منعقد کیا تھا۔جس کے نتائج عدالتی کشمکش کے باعث ابھی تک جاری نہیں کئے گئے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button