اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کے زیراہتمام ریاستی اردو کانفرنس میں محبوب نگر کے مختلف مضامین کے اساتذہ کی تہنیت

 

محبوب نگر _  اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کے زیراہتمام ریاستی اردو کانفرنس و اردو میڈیم اساتذہ کی تہنیتی تقریب اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں ریاستی صدر اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ضیائے اردو خواجہ قطب الدین کی صدارت اور محمد شکیل احمد ریاستی متعمدعمومی کی نگرانی میں منعقد ہوئی.

 

جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد محمود علی صاحب ریاستی وزیر داخلہ اعزازی مہمان پروفیسر سعادت شریف, محمد عارف, محمد یونس, محمد انوار علی نے شرکت کی. اس موقع پر متحدہ ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اکرام جو کرونا وباء کے دوران SIET, T-SAT پر حاضر ہو کر کلاسس کی ریکارڈ ینگ دی اور بہترین انداز میں اسباق پیش کرنے پر جناب محمد محمود علی صاحب ریاستی وزیر داخلہ نے تہنیت پیش کی. جو مختلف مضامین اور محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ جس میں محمد سلام خان دیورکدرہ, محمد نجم الدین حقانی, کوثر شہناز محبوب نگر اربن, محمد ایوب آتماکور, محمد حامدعلی محبوب نگر, محمد خالیق محبوب نگر, محمد طالب عالم پور, سید عمران محبوب نگر, محمد سوہیب محبوب نگر, انصاری بن احمد نواب پیٹ شامل ہے ایوارڈ یافتگان نے اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے ریاستی صدر , متعمدعمومی و اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے اظہار تشکر کیا.