ماہانہ حلقہ ذکر ودرس تعلیمات سلسلہ جلالیہ

 

نارائن پیٹ 13ستمبر ( نیوز) بارگاہ حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رحمۃ اللہ علیہ کولم پلی میں ماہانہ حلقہ ذکر ودرس تعلیمات سلسلہ جلالیہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ نے کی محفل کا آغاز محمد قتال حسین کی قرآت کلام پاک سے ہوا نعت شریف احمد چاند نے سنائی محفل سے خطاب کرتے ہوئے سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ نے ذکر کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذکر سے انسان کا دل منور ہوتا ہے ذکر کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے ذکر سے بندہ مومن قرب کی منزلیں طے کر تاہے اور کثرت ذکرسے بندہ اللہ کا مقرب بن جاتا ہے ،محفل کا اختتام محفل سماع سلام و فاتحہ پر ہوا جس میں سید دستگیر حسینی ،سید یونس قادری،ڈاکٹر تبریز حسین تاج، محمد شفیع چاند, ودیگر مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔